قبول صورت

( قُبُول صُورَت )
{ قُبُول + صُو + رَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'قبول' بطور موصوف اور عربی صفت 'صورت' بطور صفت لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - گوارا شکل و صورت والا، نسبتاً اچھی صورت والا۔
"اب ہمیں ہر لڑکی پڑھی لکھی، تندرست قبول صورت . معلوم ہوتی ہے۔"      ( ١٩٨٠ء، پرواز، ١٦٦ )
  • "of approved form"
  • comely
  • handsome
  • beautiful