کاتب تقدیر

( کاتِبِ تَقْدِیْر )
{ کا + تِبے + تَق + دِیر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'کاتب' کے ساتھ کسرہ اضافی لگانے کے بعد عربی ہی کا اسم 'تقدیر' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - [ کنایۃ ]  خدا تعالٰی۔
"اس قاتل طرز تحریر پر کاتب تقدیر ہی ان کو پوچھے ہم کچھ نہیں پوچھ سکتے۔"      ( ١٩٩٠ء، تبسم زیر لب، ٩ )