کاپی رائٹ

( کاپی رائِٹ )
{ کا + پی + را + ئِٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان میں اسم 'کاپی' کے ساتھ انگریزی ہی کا لفظ 'رائٹ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩٢ء کو "مکاتیب شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - چھاپنے کا حق، حق اشاعت، اہل تصنیف یا اہل فن کا قانونی حق، کوئی تصنیف یا تصویر یا اُن کے اختراع کردہ نغمے وغیرہ سے کوئی اور ان کی یا اُن کی ورثا کی اجازت کے بغیر تمتع حاصل نہیں کر سکتا جس کی رو سے مقرر قاعدوں کی پابندی کے بغیر کوئی کسی کا مضمون یا شعر بلا اجازت نہیں چھاپ سکتا۔
"ہمارے صوفی شاعروں کا کاپی رائٹ کا مسئلہ نہیں تھا۔"      ( ١٩٨٦ء، پاکستانی معاشرہ اور ادب، ١٩٧ )
  • حَقِ تَصْنِیْف
  • حقِ اِشاعَت
  • Copyright