کارجہاں

( کارِجَہاں )
{ کا + رے + جَہاں }

تفصیلات


فارسی سے ماخوذ اسم 'کار' بطور مضاف کے ساتھ فارسی اسم 'جہاں' مضاف الیہ کے طور پر لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٥ء کو "بال جبریل" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - دُنیا کا کاروبار، دُنیا کے معاملات اور دھندے، معاش کی تگ و دو، (مجازاً) دنیا وی زندگی۔
 شروعِ عشق میں سمجھے تھے ہم بھی فراغت مل گئی کارِ جہاں سے      ( ١٩٨٨ء، آنگن میں سمندر، ١٥٤ )