فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'کار' کے ساتھ فارسی مصدر 'کردن' کے صیغۂ حالیہ تمام 'کردہ' کی 'ہ' حذف کر کے 'گی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٨ء، کو "تعلیمی خطبات (ذاکر حسین)" میں مستعمل ملتا ہے۔