کار آمد

( کار آمَد )
{ کار + آ + مَد }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی سے ماخوذ اسم 'کار' کے ساتھ مصدر 'آمدن' سے حاصل مصدر 'آمد' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "پالی گلاٹ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - کام کا، کام آنے والا، فائدہ مند، مفید۔
 یہ کار میرے لیے کتنی کار آمد تھی مجھے تو اس کی ضرورت تھی اور از حد تھی      ( ١٩٨٧ء، خدا جھوٹ نہ بلوائے، ٣٥٧ )
٢ - (ضرورت میں) کام آنا۔
"جس کی بنائی ہوئی ہر گھر میں واسطے کار آمد کے ایک ایک سل ہے۔"      ( ١٨٤٥ء، پالی گلاٹ، ١٠١ )
  • مُفِیدْ
  • سُوْد مَنْد
  • Come into use;  useful
  • serviceable;  available
  • applicable;  conducive (to)