فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'کار' کے ساتھ فارسی ہی کا اسم 'نامہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - تصویروں کا مرقع جو مصور صفت و کمال ظاہر کرنے کے لیے بڑی کوشش سے بناتے ہیں، جنگ نامہ، تاریخ کی کتاب جس میں سلطنت کے قوانین درج ہوں۔ (فرہنگ آصفیہ؛ نوراللغات)
٢ - وہ بڑا کام جو مدتوں یاد رہے، کار گزاری کی سند۔
"یہ ایک کار نامہ یہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہوتا کہ وہ جرات و جلالت میں بے مثل شخص تھا۔"
( ١٩٨٥ء، روشنی، ١٠٣ )