ارتحال

( اِرْتِحال )
{ اِر + تِحال }
( عربی )

تفصیلات


رحل  رِحْلَت  اِرْتِحال

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب افتعال سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ ١٨١٢ء کو "گل مغفرت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم حاصل مصدر ( مذکر - واحد )
١ - کوچ، سفر۔
"آنحضرت (صلعم) نے . طائف سے ارتحال فرمایا۔"      ( ١٨٥١ء، ترجمہ عجائب القصص،٥٥٧:٢ )
٢ - رحلت، وفات، موت۔
"ان کے حادثہ ارتحال کو وہ اصحاب کبھی نظرانداز نہیں کر سکتے۔"      ( ١٩٣٠ء، اردو گلستان، ١ )
  • act of marching or travelling;  departure;  death