١ - بلوط کی قسم کے ایک درخت کی چھال جس کو خشک کر کے خاص طریقے سے جوش دیتے ہیں، اس کی پرتیں استر کاری اور نازک اشیاء کے بچاؤ کے لیے درمیان میں رکھی جاتی ہیں۔
"ان کی ٹہنیوں پر کارک کا ایک محامظتی غلاف تیار ہوتا ہے۔"
( ١٩٨٠ء، مبادی نباتیات، ٨١١:٢ )
٢ - بوتل کی ڈاٹ جو کارک کی بنی ہوئی ہوتی ہے۔
"ایک شگاف دار کارک کو اس طرح گزاریں کہ اس کا کچھ حصہ بوتل کے اندر اور کچھ حصّہ باہر رہے۔"
( ١٩٨٥ء، حیاتیات، ١٤٧ )