کاغذی بادام

( کاغَذی بادام )
{ کا + غَذی + با + دام }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'کاغذی' کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم 'بادام' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے "دیوان ناسخ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ایک قسم کا بادام جس کا چھلکا پتلا اور نرم ہوتا ہے اور آسانی سے ٹوٹ جاتا ہے۔
"ان میں بعض کا چھلکا اتنا نازک ہوتا ہے کہ ہاتھ سے ٹوٹ جاتا ہے اس کو کاغذی بادام کہتے ہیں۔"      ( ١٩٧٨ء، پاکستان کا معاشی و تجارتی جغرافیہ، ١١٢ )
  • A superior kind of thin-peeled almond