کاشت کار

( کاشْت کار )
{ کاشْت + کار }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'کاشت' کے ساتھ فارسی اسم 'کار' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ سب سے پہلے ١٨٤٨ء کو "توصیف زراعات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - کسان، اسامی، مزارع، کھیتی باڑی کرنے والا مزدور۔
"حسب معمول وہ کاشتکار کی بات کچھ سن رہے ہیں کچھ نہیں سن رہے۔"      ( ١٩٨٨ء، نشیب، ١٨٦ )
  • A tiller of the soil
  • a cultivator
  • a farmer
  • an agriculturist