جلوہ نما

( جَلْوَہ نُما )
{ جَل + وَہ + نُما }

تفصیلات


عربی زبان میں اسم 'جلوہ' کے ساتھ فارسی مصدر 'نمودن' سے مشتق صیغۂ امر 'نما' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے 'جلوہ نما' مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٧٠٧ء میں ولی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - ظاہر، نمایاں، رونق بخش، روشن۔
"ہم کبھی یہ نہیں بتا سکتے کہ خاص خاص پھول، خاص خاص درخت . معین اوقات ہی پر کیوں جلوہ نما ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٢:٣ )