صفت نسبتی ( واحد )
١ - جمال کی طرف منسوب (جلالی کی ضد)؛ شان رحمت کی تجلی، منسوب بہ جمال الٰہی۔
"اس کو اللہ تعالٰی سے دو نظریں ایک جلالی اور دوسری جمالی عنایت ہوئی ہے یعنی ان پر دو حالتیں طاری ہوتی ہیں۔"
( ١٨٦٤ء، تحقیقات چشتی، ٣٦٦ )
٢ - جمالی بمعنی خوبی اور حسن کی طرف منسوب۔
"اس کے کام کی اچھائی اور برائی کا معیار وہ صفات بن جاتی ہیں جو جمالی حیثیت سے قبیح مگر میکانکی حیثیت سے ناگزیر ہوتی ہیں۔"
( ١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ١٨ )
٣ - اللہ کا وہ نام جو جلالی نہ ہو، جس سے جلال کی صفت ظاہر نہ ہوتی ہو۔
"پہلی صورت میں یہ اسم جمالی ہو گا۔"
( ١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٣٣:١ )
٤ - جمالیات کا ماہر و عالم۔