جماعتی

( جَماعَتی )
{ جَما + عَتی }
( عربی )

تفصیلات


جمع  جَماعَت  جَماعَتی

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جماعت' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'جماعتی' بنا اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٩٤٤ء کو "آدمی اور مشین" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - جماعت سے منسوب، سماجی، اجتماعی۔
"جماعتی زندگی میں فرد آزاد ہو ہی نہیں سکتا۔"      ( ١٩٤٢ء، آدمی اور مشین، ٧ )
٢ - [ ادب ]  کسی گروہ گروپ یا حلقے سے منسوب۔
"سائینٹیفک تنقید ادب کو جماعتی سمجھتی ہے۔"      ( ١٩٦٥ء، تنقیدی نظریات، ١٦٥ )