جمادی الثانی

( جُمادَی الثّانی )
{ جُما + دَث (ا، ی غیر ملفوظ) + ثا + نی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں اسم 'جمادی' کے بعد صفت عددی 'ثانی' بشمول حرف تخصیص 'ال' لگنے سے مرکب بنا اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١٤ء کو "سیرۃ النبیۖ " میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - اسلامی سال ہجری کا چھٹا قمری مہینا۔
"مدینے سے خطوط آئے جن میں لکھا تھا کہ چہار شنبے کی رات کو جمادی الثانیہ کی تیسری تاریخ کو مدینہ میں سخت دھماکہ ہوا۔"      ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٦٥١:٣ )
  • Name of the sixth month of the 'Hijri' (Islamic calendar)