جمادی[1]

( جَمادی[1] )
{ جَما + دی }
( عربی )

تفصیلات


جمد  جَماد  جَمادی

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جماد' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگنے سے 'جمادی' بنا اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٦٥٧ء میں "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - جماد سے منسوب یا متعلق۔
 آب و آتش مری خدمت کے سر انجام میں ہیں کل جمادی و نباتی مرے خدام میں ہیں      ( ١٩١١ء، کلیات اسماعیل، ١٣٣ )