صبح صادق

( صُبْحِ صادِق )
{ صُب + حے + صا + دِق }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ عربی میں اسم ظرف زمان 'صبح' بطور موصوف کے ساتھ کسرۂ صفت بڑھا کر عربی ہی سے اسم فاعل 'صادق' بطور صفت ملنے سے مرکب ہوا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٦٩٧ء کو "دیوانِ ذوق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - صبح کی وہ روشنی جو آفتاب نکلنے سے بہت پہلے مشرق کی طرف کے کناروں پر نمودار ہوتی ہے، صبح کی مستقل روشنی جو عارضی روشنی کے بعد نمودار ہوتی ہے۔
"اور بیل پوری رفتار سے چلنے لگے صبحِ صادق کے آثار پھوٹ پڑے۔"      ( ١٩٨٦ء، جوالامُکھ، ٤٧ )
  • "The true dawn"
  • dawn of day