عربی زبان سے مشتق اسم کیفیت 'صحبت' بطور مضاف الیہ کے ساتھ کسرہ اضافت بڑھا کر فارسی سے اردو میں دخیل اسم صفت 'ناجنس' (نا بطور حرفِ نفی + جنس) مضاف الیہ ملنے سے مرکبِ اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨٥٨ء کو "بیاض سحر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔