صحت زبان

( صِحَّتِ زَبان )
{ صِح (کسرہ ص مجہول) + حَتے + زَبان }

تفصیلات


عربی سے مشتق اسم کیفیت 'صحت' بطور مضاف کے ساتھ کسرہ اضافت بڑھا کر فارسی سے اردو میں دخیل اسم 'زبان' بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکبِ اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور ١٩٨٨ء کو "قومی زبان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - زبان کی درستی، الفاظ و محاورات اور تلفظ و لہجے کا درست ہونا۔
"ہر وہ شخص اہل زبان ہے جو صحتِ زبان کی قید کے ساتھ اردو لکھنے اور بولنے پر قادر ہو۔"      ( ١٩٨٨ء، قومی زبان، کراچی، اپریل، ١٣ )