صبر ایوب

( صَبْرِ اَیُّوب )
{ صَب + رے + اَیْ (ی لین) + یُوب }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم مجرد 'صبر' بطور مضاف کے ساتھ کسرۂ اضافت بڑھا کر عربی سے اسم علم 'ایوب' بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب ہوا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٩ء کو "توقیع سخن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - حضرت ایوب علیہ السلام ایک خوشحال نبی تھے، ابتلائے الٰہی سے مال اور اولاد سب فنا ہوا اور خود کوڑھ کی بیماری میں مبتلا ہو گئے مگر ان مصائب میں بھی ثابت قدم رہے جس کے صلے میں اللہ تعالٰی نے اپنی نعمتوں سے آپ کو خوب نوازا اِسی لیے صبر ایوب کی مثال دی جاتی ہے۔
"ہر چند علی گڑھ کالج میں ایم اے کلاس ہے مگر اس کے یونیورسٹی ہونے کو صبرِ ایوب اور عمرِ نوح چاہیے۔"      ( ١٩٠٥ء، لکچروں کا مجموعہ، ٥٥٢:٢ )