صبر و تحمل

( صَبْر و تَحَمُّل )
{ صَب + رو (و مجہول) + تَحَم + مُل }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب عطفی ہے۔ عربی زبان سے مشتق دو اسما 'صبر' اور 'تحمل' کے درمیان 'و' بطور حرفِ عطف لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨٩٧ء کو "تاریخ ہندوستان"میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - ضبط و برداشت، قرار اور ٹھہراؤ۔
"گلی والے صبر و تحمل کے ساتھ یہ دقت برداشت کر رہے تھے کیونکہ انہیں یقین تھا کہ انصاری صاحب ہوائی جہاز میں بیٹھ کر فوراً آجائیں گے۔"      ( ١٩٨٣ء، ساتواں چراغ، ٧٧ )