ارتقائی

( اِرْتِقائی )
{ اِر + تِقا + ای }
( عربی )

تفصیلات


رقی  اِرْتِقا  اِرْتِقائی

عربی زبان سے مصدر 'ارتقاء' کے بعد 'ی' بطور لاحقہ نسبتی لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٩٠٨ء کو "اساس الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - ارتقا سے منسوب امر یا شخص وغیرہ۔     
"سب سے پہلا فرض یہ ہے کہ وہ اخلاق کی ارتقائی اور انحطاطی حالتوں یا تاثرات اور جذبات سے آگاہ کرے۔"     رجوع کریں:   ( ١٩٠٨ء، اساس الاخلاق، ٥٤٠ )
٢ - قانون ارتقا کا ماننے والا۔
"ہمارے زمانے کے ارتقائیوں نے اخلاقی تحقیقات کو بالکل ایک نیا جامہ پہنا دیا۔"      ( ١٩٤٧ء، مقدمہ اخلاقیات، ٩ )