صحافی

( صِحافی )
{ صِحا + فی }
( عربی )

تفصیلات


صحف  صِحافی

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں ١٩٢٤ء کو "مذکراتِ نیاز" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع ندائی   : صَحافِیو [صَحا + فیو (و مجہول)]
جمع غیر ندائی   : صَحافِیوں [صَحا + فِیوں (و مجہول)]
١ - اخبار نویس، مضمون نگار۔
"ہر صحافی ہر مدیر ہمارے احکامات کی پیروی کرتا ہمارے الفاظ کو دہراتا ہے۔"      ( ١٩٨١ء، قطب نما، ٥٦ )
  • Journalist