اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٦ء، کو "آگ" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - برف باری کے عمل سے برف کا بہم شدہ بہت بڑا انبار جو پہاڑوں سے آہستہ آہستہ نیچے سرک آئے، یخ تودہ۔
گلیشیر برف کے بڑے بڑے تودے ہوتے ہیں جو زمین میں مرکزی کشش کے باعث خط یخ . ذرا اوپر کے بالائی حصوں سے نشیبی علاقوں کی طرف سرکتے رہتے ہیں۔"
( ١٩٨٥ء، رفیق طبعی جغرافیہ، ٢٥١ )