تفصیلات
Gun گَن
اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٧ء کو "طلسم گوہربار" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم آلہ ( مؤنث - واحد )
١ - توپ نیز بندوق، رائفل، پستول۔
"گن، بندوق، توپ یا رائفل کے لیے ایک عام لفظ ہے۔"
( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٤٠٤ )
٢ - ٹیوب، نلکی۔
"ٹرینٹرون ٹیوب میں سبز رنگ والی گن کو دوسری دونوں گنز کی نسبت درمیان میں رکھتے ہیں۔"
( ١٩٨٥ء، رنگین ٹیلی ویژن، ٩٨ )