اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - لکڑی کا چھوٹا سا ہموار کیا ہوا ٹکڑا جس کے دونوں سرے نکیلے بنائے جاتے ہیں، لڑکے ڈنڈے سے مار کر گلی ڈنڈا (ایک کھیل) کھیلتے ہیں۔ (نوراللغات)
٢ - [ پنسہاری ] چکی کے اوپر کے باٹ کے سوراخ کے بیچ میں آڑا لگا ہوا لکڑی کا گٹکا جس کے بیچ میں ایک سوراخ ہوتا ہے جس میں نیچے کے باٹ کی کیلی رہتی ہے، مانی۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 118:3)
٣ - مخروطی شکل کی گول چھوٹی لکڑی۔
"ایک عورت دیکھی جس کے ہونٹ نہایت موٹے تھے اور نیچے کے ہونٹ میں آرپار چھید کر کے لکڑی کی گلی ڈالی تھی۔"
( ١٨٩٢ء، سفرنامہ روم و مصر و شام، ٩٥ )
٤ - باجرے یا مکئی کا بھٹا جس میں سے دانے نکال لیے گئے ہوں، مکئی کا بھٹا۔
"باجرا : جوار سے ملتا جلتا غلہ ہے مگر اس کی بال یا گلی لمبی اور نوک دار ہوتی ہے۔"
( ١٩٢٤ء، جغرافیۂ عالم (ترجمہ)، ١٦٠:١ )
٥ - مہال (چھتہ) جس میں شہد ہوتا ہے، موم کا ٹکڑا۔
"پانچ چھ سیر ست ان کے نیگ لگتا ہے تو جب ایک پونڈ وزنی موم کی گلی تیار ہوتی ہے۔"
( ١٩٤٠ء، شہد کی مکھیوں کا کارنامہ، ٥٩ )
٦ - سینگ کے خول کے اندر کا حصہ، سینگ کا مغز۔
"سینگ کے گلی جس کو سینگی کہتے ہیں کسی طرح پر خول کو چھوڑ دے تو ضرور ہلنے لگے گا۔"
( ١٩٢٥ء، محب المواشی، ٢٥ )
٧ - [ چوری، ٹھگی۔ ] "مونگے کی شاخ، مونگے کا دانہ۔" (اصطلاحات پیشہ وراں، 201:8)
٨ - تانبے، چاندی یا سونے کی سلاخ یا چھڑ نیز تیار کیا ہوا کندلا۔
"رواج چاندی یا سونے کی گلیوں کا ہے اور ہر گلی ایک تولے کے وزن کی ہوتی ہے اور ختامین ٹیل کہلاتی ہے۔"
( ١٨٤٨ء، تاریخ ممالک چین (ترجمہ)، ٢٣:١ )
٩ - ایک قسم کی مینا۔
"یہ کبھی درختوں پر نہیں بیٹھتے، نہ رات کو درختوں پر بسیرا لیتے ہیں، مثلاً تگدری، تکرار، گنجشک . گلی اور نقرپان وغیرہ۔"
( ١٨٩٧ء، سیرپرندہ، ٥١ )
١٠ - کوئی گول چھوٹی چیز، ڈھیلا، چیچک، کیوڑے کا پھول، گھوڑے کی دم کی ہڈی، ایک آلہ جس سے تلوار وغیرہ کا زنگ دور کرتے ہیں، گنے کی پوری یا پوئی، وہ دائرہ جو انگوٹھے اور چمکے کے ملانے سے بنے۔ (پلیٹس، نوراللغات، فرہنگ آصفیہ)
١١ - [ قفل سازی ] قفل کے کڑے کے منھ کا راستہ جہاں سے وہ جا کر رکتا ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 7:7)