اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٠ء کو "نسخہ عمل طب" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - بے رنگ، بے بو، میٹھے ذائقے والا الکحلی قسم کا ایک مرکب جو چربی و تیل کی صابن سازی سے اخذ کیا جاتا ہے سیلوفین اور لاکھ بنانے، بطور محلل استعمال ہوتا ہے۔
"شیلے (Schele) نامی سائنسدان نے متعدد تجربات کے ذریعے بہت سے نامیاتی مرکبات خالص حالت میں جاندار اجسام سے حاصل کئے جن میں . میلک ایسڈ، لیکٹک ایسڈ اور گلسرین وغیرہ شامل ہیں۔"
( ١٩٨٥ء، نامیاتی کیمیا، ظہیر احمد، ٦ )