گلوکوز

( گُلُوکوز )
{ گُلُو + کوز (و مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


Glucose  گُلُوکوز

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٧ء کو "بنیادی خرد حیاتیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ طب ]  انگور سے کیمیائی طریق پر تیار کی ہوئی شکر جو قوت پہنچاتی ہے۔
"ذیابیطس میں گلکوز ذخیرہ کر ناممکن نہیں رہتا۔"      ( ١٩٨٥ء، حیاتیات، ٣٢٣ )