دلدل

( دَلْدَل )
{ دَل + دَل }
( پراکرت )

تفصیلات


پراکرت زبان سے اردو میں داخل ہوا۔ عربی رسم الخط میں استعمال ہونے لگا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨١٠ء کو میر کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - وہ زمین جو پانی کے اثر سے اتنی نرم اور لیس دار ہو گئی ہو کہ اس میں پاؤں دھنس جائیں، کیچڑ سے بھری ہوئی زمین، چہلا، خلاب، کیچڑ۔
"امیر آدمی نے غصے میں اسے ایک دلدل میں پھنکوا دیا۔"      ( ١٩٨٣ء، جاپانی لوک کتھائیں، ١٤٥ )
  • Marshy land
  • mirc
  • mud
  • marsh
  • swamp
  • bog
  • quagmire slough
  • quick-sand.