دلی مسرت

( دِلی مَسَرَّت )
{ دِلی + مَسَر + رَت }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت'دلی' کے ساتھ عربی زبان سے ثلاثی مزید فیہ کے باب سے مشتق اسم 'مسرت' بطور موصوف لگایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٨٣ء کو "دید و بازدید" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - غیر معمولی خوشی، سچی خوشی۔
"فتح پور میں یہ محسوس کر کے مجھے دلی مسرت ہوئی کہ میرا شہر مجھے بھولا نہیں ہے۔"      ( ١٩٨٣ء، دید و بازدید، ١٣١ )