دلیا

( دَلْیا )
{ دَل + یا }
( سنسکرت )

تفصیلات


دَلْنا  دَلْیا

سنسکرت زبان سے ماخوذ مصدر 'دلنا' سے حاصل مصدر ہے اردو میں ١٧٧١ء کو "نوادرالالفاظ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : دَلْیے [دَل + لیے]
جمع   : دَلْیے [دَل + یے]
جمع غیر ندائی   : دَلْیوں [دَل + یوں (و مجہول)]
١ - دلا ہوا اناج، جو، جوار، گیہوں وغیرہ کا دانے دار آٹا جو بجائے پسینے کے چورا کر لیا گیا ہو، موٹا پسا ہوا غلہ۔
"اسے پیس کر روٹیاں پکاتے ہیں یا ایک قسم کا دلیا تیار کرتے ہیں۔"      ( ١٩٢٤ء، جغرافیۂ عالم، ١٦:١ )
٢ - گیہوں، جو یا جوار وغیرہ کے دلے ہوئے دانوں کی پتلی حریرے کی طرح پکاؤی ہوئی غذا جو حسب ضرورت میٹھی، نمکین، مرغن یا سادہ ہوتی ہے۔
"پھر ان کا قافلہ سستانے کے لیے رک جاتا بچہ دلیا اڑاتا مزے سے ڈنڈے سے چوہوں کے بل ٹٹولتا۔"      ( ١٩٧٥ء، قافلہ شہیدوں کا، ٣٧٨:١ )
٣ - چارہ، سانی، جانوروں کی غذا کے طور پر دلا ہوا اناج۔
"دلیا مکا کا جانوروں کو بھی کھلاتے ہیں۔"      ( ١٨٤٨ء، توصیف زراعات، ١٠٧ )
  • Half-ground or coarsely ground grain
  • bruised grain or pulse
  • split pulse
  • coarse meal;  a thin kind of rice-milk.