دلی شوق

( دِلی شَوق )
{ دِلی + شَوق (و لین) }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'دلی' کے ساتھ ثلاثی مجرد کے باب سے مصدر 'شوق' بطور موصوف لگا کر مرکب توصیفی بنایا گیا ہے۔ اردو میں ١٨٨٩ء کو "سیرکہسار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مذکر - واحد )
١ - بہت زیادہ آرزو۔
"میں واقف ہوں، بھائی صاحب واللہ بڑا دلی شوق ہے خدا سلامت رکھے حضور کو۔"      ( ١٨٨٩ء، سیرکہسار، ٩٤:١ )