دلی خواہش

( دِلی خواہِش )
{ دِلی + خا (و معدولہ) + ہِش }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'دلی' کے ساتھ فارسی مصدر 'خواستن' سے حاصل مصدر 'خواہش' بطور موصوف لگا کر مرکب توصیفی بنایا گیا ہے۔ اردو میں ١٨٨٩ء کو "سیرکہسار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - انتہائی خواہش، بڑی تمنا۔
"تیس برس بعد ١٩٧٥ء، میں ان کی دلی خواہش پوری ہوئی۔"      ( ١٩٨٥ء، وہ قربتیں سی قربتیں وہ فاصلے سے فاصلے، آخری فلیپ )