دلی دوست

( دِلی دوسْت )
{ دِلی + دوسْت (و مجہول) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم صفت 'دلی' کے ساتھ فارسی سے اسم جامد 'دوست' بطور موصوف لگا کر مرکب توصیفی بنایا گیا ہے۔ اردو میں ١٨٨٠ء کو "فسانۂ آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - جگری دوست، گہرا دوست۔
"کسی کا دلی دوست اخباروں میں بڑے شوق سے دیکھتا ہو گا کہ فلاں رجمنٹ کہاں ہے۔"      ( ١٨٨٠ء، فسانۂ آزاد، ٣٦٤:٢ )