دلی آرزو

( دِلی آرْزُو )
{ دِلی + آر + زُو }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ فارسی سے ماخوذ لفظ 'دلی' کے ساتھ فارسی سے اسم جامد 'آرزو' لگایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٨٠ء کو "فسانۂ آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - شدید خواہش، بڑی تمنا۔
"وارثی صاحب . غزل کے نمائندہ شاعر ہیں ان کی دلی آرزو ہے کہ حمد خدا کے واسطے سے لوگوں میں متعارف ہوں۔"      ( ١٩٨٣ء، الحمد، ٧ )