دلی انس

( دِلی اُنْس )
{ دِلی + اُنْس }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'دلی' کے ساتھ عربی زبان سے ثلاثی مجرد کے باب سے اسم 'انس' بطور موصوف لگا کر مرکب توصیفی بنایا گیا ہے۔ اردو میں ١٨٨٠ء کو "فسانۂ آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - قلبی لگاؤ۔
"بھائی آزاد . ان کو بھی تم سے دلی انس ہے . خدا کی قسم . ان کے چہرے پر بھی موت کے آثار پائے گئے۔"      ( ١٨٨٠ء، فسانۂ آزاد، ٣٤٣:١ )