ارضی

( اَرْضی )
{ اَر + ضِیات }
( عربی )

تفصیلات


ارض  اَرْض  اَرْضی

عربی زبان کے لفظ 'ارض' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگائی گئی ہے۔ ١٨٤٦ء کو "دیوان مہر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - اَرْض کی طرف منسوب۔     
بنیادی نقشے پر ہی ارضی خطوط اور چنائی کے خطوط بنا دینے چاہئیں۔"     رجوع کریں:   ( ١٩٤٨ء، چنائی، ١٢ )
٢ - [ مجازا ]  جسمانی، مادی، سفلی۔
"میری ارضی طبیعت اس کی سماوی علویت کی تاب نہ لا سکی۔"      ( ١٩١١ء، باقیات بجنوری، ٧ )
  • relating to the earth;  earthly;  terrestrial;  mundane