صدائے بازگشت

( صَدائے بازْگَشْت )
{ صَدا + اے + باز + گَشْت }

تفصیلات


عربی سے مشتق اسم کیفیت 'صدا' بطور مضاف کے بعد 'ئے' بطور حرف اضافت بڑھا کر فارسی سے ماخوذ اسم کیفیت 'بازگشت' بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٠ء کو "خطباتِ احمدیہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - وہ آواز جو پہاڑ یا گنبد وغیرہ سے ٹکرا کر واپس آتی ہے۔     
"صدائے بازگشت کو صحیح مقدار میں حاصل کرنا صوتیات کا حسن سمجھا جاتا ہے۔"     رجوع کریں:   ( ١٩٦٧ء، آواز، ٧١٣ )
٢ - [ مجازا ]  اثر، نقل، باقیات۔
"محمد حسن عسکری کے ہاں اس کی صدائے بازگشت نے جدیدیت کے اہم ترین شعبے میں بڑا اہم کام کیا۔"      ( ١٩٨٧ء، تنقید و تحقیق، ١٣ )
  • Echo