صد برگ

( صَد بَرْگ )
{ صَد + بَرْگ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ فارسی میں اسم صفت 'صد' کے ساتھ فارسی اسم جامد 'برگ' بطور موصوف ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز گاہے اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٧١٣ء کو "دیوانِ فائز دہلوی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت عددی
١ - سیکڑوں پنکھڑیوں والا (پھول)، گیندا۔
 سامنا کرنا اگر ہے باغ میں صد برگ سے زعفرانی کپڑے تو بھی اے سمن اندام رنگ      ( ١٩٠٠ء، نظم دل، افروز، ١٩٢ )