عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم نیز گا ہے بطور اسم خاص استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨١٨ء کو "کلیاتِ انشاء" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
١ - بیت و المقدس کا وہ بڑا پتھر جو مدور دیوار پر اس طرح رکھا ہوا ہے کہ چھت بن گیا ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم شبِ معراج اسی مقام سے آسمانوں پر تشریف لے گئے تھے۔
"صخرہ کے حُجرے میں داخل ہو کر دروازہ بند کر لیتے اور مجاہدہ کیا کرتے۔"
( ١٩٠١ء، الغزالی، ٢٥ )
٢ - ایک نہایت بدصورت جن کا نام جو حضرت سلیمان کی انگوٹھی چرا کر لے گیا تھا۔
"بھیلوں کی صورتوں کی نسبت کیا کہا جائے ہر ایک صخرہ جنی سے کچھ سوا نظر آتا تھا۔"
( ١٩٣٧ء، واقعاتِ اظفری، ٦٦ )