عربی زبان کے لفظ 'اَرْض' کے ساتھ 'یّ' عربی قاعدے کے تحت اور 'ی' فارسی قاعدے کے تحت بطور لاحقہ نسبت لگائی گئی اور 'ات' لاحقہ جمع کے طور پر اضافہ کیا گیا۔ ١٩١٧ء، کو مقالات شروانی میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - زمین کے بالائی خول اور اس کی مختلف تہوں اور طبقوں کی تشکیل و تاریخ؛ قدیم الایام سے زمین پر بسنے والے حیوانات و نباتات کی پیدائش اور ماحول وغیرہ سے تعلق رکھنے والے مباحث کا علم، علم طبقات الارض، جیالوجی۔
"مظاہر قدرت اس قدر وسیع ہیں کہ طبیعات . ارضیات وغیرہ تمام علوم ان کے لا نہایت دائرے میں آ جاتے ہیں۔"
( ١٩١٧ء، مقالات شروانی، ١٩٨ ب )