صدائے احتجاج

( صَدائے اِحْتِجاج )
{ صَدا + اے + اِح (کسرہ ا مجہول) + تِجاج }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ عربی سے مشتق دو اسماء 'صدا' اور 'احتجاج' کے درمیان 'ئے' بطور حرف اضافت لگنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٤٧ء کو "مضامینِ فرحت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - پر زور احتجاج، مخالفانہ آواز، اعتراض۔
"اس کی تصویریں دورِ حاضر کی تصویروں میں جاری و ساری بدصورتی کے خلاف صدائے احتجاج ہیں۔"      ( ١٩٨٩ء، افکار، لاہور، اگست، ٨٢ )
  • Protest