اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - دلالی کے پیشہ کی اجرت۔
"تمام بندر گاہوں کی دولت بہ سبب دلالی . تمام شہروں سے زیادہ ہوتی ہے۔"
( ١٩١٢ء، روزنامچہ سیاحت، ٢٩٨:٣ )
٢ - [ مجازا ] ثالثی، بیچ بچاؤ، سیاسی داو پیچ۔
"ان حالات میں سیاست کی گنجائش بالکل نہیں ہوتی، دلالی اور کمیشن ایجنٹی چلتی ہے۔"
( ١٩٨٧ء، جنگ، کراچی، ٩ جنوری، ٣ )
٣ - دلال کا کام، عمل یا پیشہ۔
"یقیناً بھٹک جاتا۔ چلمیں بھرتا، دلالی کرتا یا پھر کسی تخت پوش کے نیچے گھس کر قلاقند یا گلاب جامنیں کھا رہا ہوتا۔"
( ١٩٨٠ء، ماس اور مٹی، ١٣ )
٤ - کٹناپہ، چالاکی، عیاری۔
"کچھ دن تک گویہ راز سر بستہ کی پر افشا نہ ہوا اور میری چالاکی اور دلالی کا مطلب حاصل ہو گیا۔"
( ١٨٩٢ء، خدائی فوجدار، ١٣٢:٢ )
٥ - [ دوکانداری ] تاجر یا بیوپاری کی طرف سے بازار میں تجارتی مال کے فروخت کرنے کا طریقۂ کار۔ (ا پ و، 44:7)