دم قدم

( دَم قَدَم )
{ دَم + قَدَم }

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم جامد 'دم' کے ساتھ عربی زبان سے لفظ 'قدم' لگایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٨٤ء کو درد کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - سانس اور چلنے کی طاقت۔ (پلیٹس)
٢ - ذات، شخصیت، وجود،، ہستی۔
"ڈاکٹر صاحب کے دم قدم کی بدولت تاحد نظر تازگی و شگفتگی فضا میں بکھر جاتی تھی۔"      ( ١٩٧٥ء، محمود حسین، خطبات محمود، ١٥ )
٣ - شخصیت و وجود کے ساتھ۔
 بعد ازاں ارکان سارے دم قدم شہہ کوں بوے فوج سب لائے ہیں ہم      ( ١٧٨٢ء، مثنوی حسن و دل (ق)، ماتم، ١٩ )
  • Breath and moving power
  • life and motion;  existence;  health and strength.