دم دم

( دَم دَم )
{ دَم + دَم }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم جامد 'دم' کی تکرار سے مرکب بنایا گیا ہے۔ اردو میں ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - ہر وقت، لمحہ لمحہ، متواتر، دمبدم۔
"جوق جوق، دم دم، لمحہ لمحہ جیسے کلمے جن میں لفظ کو دہرایا گیا ہو، تکرای مرکبات میں شامل ہونگے۔"      ( ١٩٧٣ء، شوکت سبزواری، اردو قواعد، ٥٥ )
  • Continual;  continually