عاشق صادق

( عاشِق صادِق )
{ عا + شِق + صا + دِق }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عاشق' کے آخر پر کسرہ صفت لگانے کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم صفت 'صادق' لگانے سے مرکب توصیفی 'عاشق صادق' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٦٤٠ء کو "قصیدہ معظم" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - سچا عاشق، پرخلوص محبت کرنے والا۔
"عاشق صادق کا دل کوہ طور سے بڑھ کر پرتوِ اسرار عشق ہو جاتا ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، سراج اورنگ آبادی (شخصیت اور فکر و فن)، ١٥٣ )