اروی

( اَرْوی )
{ اَر + وی }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنکرت زبان کے لفظ 'آلو + اک' سے ماخوذ ہے۔ ١٣٩٢ء کو "بحرالفضائل" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ
١ - ایک قسم کی کانٹھ والی جڑ جو ترکاری کے طور پر پکائی کھائی جاتی ہے (پتے چوڑے اور بڑے جن کے پتوے پکائے جاتے ہیں)، گھیّاں، Arum Colocasm
 نہ آلو نہ اروی نہ بینگن کی بھاجی نہ بونٹوں کی ٹہنی نہ گیہوں کی بالی      ( ١٩٢٥ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١، ٣:١٠ )