عالم انسانی

( عالَمِ اِنْسانی )
{ عا + لَمے + اِن + سا + نی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عالم' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم 'انسان' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے مرکب 'عالمِ انسانی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٩٧٤ء کو "اثبات و نفی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - مراد : دنیا، کائنات۔
 عالم انسانیت کی خیر ہو، خیر الاناگم یہ عریضہ، یہ نوا، یہ التجا کرے قبول یا محمدۖ یا رسولۖ      ( ١٩٨٤ء، سمندر، ٢٤ )