عالم اسلام

( عالَمِ اِسْلام )
{ عا + لمے + اِس + لام }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عالم' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم 'اسلام' لگانے سے مرکب 'عالم اسلام' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٨٩ء کو 'صحیفہ، لاہور" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ علاقے جہاں مسلمان آبادیاں ہیں، مسلم ممالک، اسلامی دنیا۔
"جاویدنامہ میں عہد حاضر کی انسانی روح عالم اسلام کے وجود نو میں آشکار ہوئی ہے۔"      ( ١٩٨٩ء، صحیفہ، لاہور، جولائی، ٩ )
  • The Islamic world