١ - چوڑے چوڑے اور چرواں پتوں کے ایک درخت کا نام جس کے بیج کی گری سے ارنڈی کا تیل (کاسٹر آئل) نکالا جاتا ہے (اس کی لکڑی بہت بودی ہوتی ہے، مہندی لگا کر اس کے پتے عورتیں ہاتھوں پر اور مرد سر اور داڑھی پر باندھ لیتے ہیں)، بیدانجیر؛ لاطینی Palmachristi یا Ricinus Commanis
"قدرے سینک کر اوپر پان یا ارنڈ یا مدار کے پتے باندھ کر لنگوٹ باندھ لیں۔"
( ١٩٣٧ء، سلک الدرر، ١٣٢ )